مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ ، فَكَانَ الْقَوْمُ إِذَا عَلَوْا شَرَفًا كَبَّرُوا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَيُّهَا النَّاسُ : ارْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ ، فَإِنَّكُمْ لَا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا ، وَلَكِنَّكُمْ تَدْعُونَ سَمِيعًا قَرِيبًا » .
قَالَ : وَأَتَى عَلَيَّ وَأَنَا أَقُولُ : لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ . قَالَ : « بَلَى يَا عَبْدَ اللهِ ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ ؟ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ » .
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ تھے، تو لوگوں کا یہ حال تھا کہ جب وہ کسی بلندی پر چڑھتے تو بلند آواز سے تکبیر کہتے، اس پر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «أَيُّهَا النَّاسُ ارْبِعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ، فَإِنَّكُمْ لَا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا، وَلَكِنَّكُمْ تَدْعُونَ سَمِيعًا قَرِيبًا» ”اے لوگو! اپنی جانوں پر نرمی کرو (اور آوازیں پست رکھو)، کیونکہ تم کسی بہرے یا غائب کو نہیں پکار رہے، بلکہ تم تو اس ذات کو پکار رہے ہو جو سب کچھ سننے والی اور نہایت قریب ہے۔“ (سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: آپ ﷺ میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» کہہ رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں اے عبد اللہ! کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ نہ بتاؤں؟ (وہ ہے:) لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ“ ”(گناہ سے بچنے کی) طاقت اور (نیکی کرنے کی) قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے۔“