مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7253
حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ! الرَّجُلُ يُقَاتِلُ شَجَاعَةً ، وَيُقَاتِلُ حَمِيَّةً ، وَيُقَاتِلُ رِيَاءً ، أَيُّ ذَلِكَ يَكُونُ فِي سَبِيلِ اللهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ - » .
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول! ایک شخص اپنی بہادری (کے جوہر دکھانے) کے لیے جنگ کرتا ہے، کوئی قومی حمیت و غیرت کی خاطر لڑتا ہے اور کوئی محض ریاکاری و شہرت کے لیے قتال کرتا ہے، تو ان میں سے کون سا عمل اللہ کی راہ میں شمار ہو گا؟“ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس لیے میدانِ کارزار میں اترے کہ اللہ کا کلمہ ہی بلند و برتر رہے، تو وہی اللہ عزوجل کی راہ میں (جہاد کرنے والا) ہے۔“