مسند أبي يعلى الموصلي
حديث عامر بن ربيعة— عامر بن ربیعہ کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ باب: عامر بن ربیعہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7204
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، وَإِسْحَاقُ قَالَا : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَمْرٌو مَوْلَى آلِ مَنْظُورِ بْنِ سَيَّارٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ ، فَانْقَطَعَ شِسْعُهُ ، فَأَخْرَجَ رَجُلٌ شِسْعًا مِنْ نَعْلِهِ ، فَذَهَبَ يَشُدُّهُ فِي نَعْلِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْتَزَعَهَا ، وَقَالَ : هَذِهِ أَثَرَةٌ ، وَلَا أُحِبُّ الْأَثَرَةَ .
ترجمہ
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ بیت اللہ کا طواف فرما رہے تھے کہ آپ ﷺ کے نعلینِ مبارک کا تسمہ ٹوٹ گیا، تو ایک شخص نے اپنے جوتے سے ایک تسمہ نکالا اور اسے نبی ﷺ کے نعلینِ مبارک میں باندھنے لگا، تو آپ ﷺ نے اسے (اپنے نعلین کو) اس سے کھینچ لیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ ایک طرح کا امتیازی سلوک ہے، اور میں امتیازی برتاؤ کو پسند نہیں کرتا۔“