مسند أبي يعلى الموصلي
حديث عامر بن ربيعة— عامر بن ربیعہ کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ باب: عامر بن ربیعہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7202
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ يُحَدِّثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُومِئُ بِرَأْسِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَ وَجْهُهُ .
ترجمہ
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ (نفل نماز ادا کرتے ہوئے) اپنے سرِ مبارک سے اشارہ فرما رہے تھے، خواہ آپ ﷺ کا رُخِ انور (سواری کے ساتھ) جس سمت بھی ہو جاتا۔“