❮
❯
حدیث نمبر: 7201
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ بَعْدِي ، يُصَلُّونَ الصَّلَاةَ يُؤَخِّرُونَهَا ، فَإِنْ صَلَّوْهَا لِوَقْتِهَا وَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَلَكُمْ وَلَهُمْ ، وَإِنْ صَلَّوْهَا لِغَيْرِ وَقْتِهَا فَصَلَّيْتُمُوهَا مَعَهُمْ فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ ، فَمَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ فَقَدْ بَرِئَ مِنَ الْإِسْلَامِ ، وَمَنْ مَاتَ وَقَدْ نَكَثَ الْعَهْدَ ، لَقِيَ اللهَ وَلَا حُجَّةَ لَهُ » قُلْتُ : مَنْ أَخْبَرَكَ بِهَذَا ؟ قَالَ : عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ترجمہ

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد تم پر ایسے حکمران ہوں گے جو نمازوں کو ان کے (مستحب) وقت سے مؤخر کر کے پڑھیں گے، پس اگر وہ وقت پر نماز پڑھیں اور تم بھی ان کے ساتھ مل کر ادا کرو تو اس کا اجر تمہارے لیے بھی ہے اور ان کے لیے بھی، اور اگر وہ اسے بے وقت (تاخیر سے) پڑھیں اور تم ان کے ساتھ مل کر پڑھو تو (نماز کا ثواب) تمہارے لیے ہے اور (تاخیر کا وبال) ان پر ہے، پس جس نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی وہ اسلام کے عہد و ذمہ سے بری ہو گیا، اور جو شخص اس حال میں مرا کہ اس نے (امیر کی بیعت و اطاعت کا) عہد توڑ دیا ہو، وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے پاس (اپنے دفاع میں) کوئی عذر یا دلیل نہ ہوگی۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث عامر بن ربيعة / حدیث: 7201
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا التمام والسياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15254، وأخرجه فتح الباري برقم: 662، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1819، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 221، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 792/1، 4229/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7166»