مسند أبي يعلى الموصلي
مسند تميم الداري— تمیم الداری کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ باب: تمیم الداری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7166
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْعَصْرَ ، فَقَامَ رَجُلٌ يُصَلِّي ، فَرَآهُ عُمَرُ ، فَقَالَ لَهُ : اجْلِسْ ، فَإِنَّمَا هَلَكَ أَهْلُ الْكِتَابِ بِأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ لِصَلَاتِهِمْ فَصْلٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَحْسَنَ ابْنُ الْخَطَّابِ .
ترجمہ
سیدنا نبی کریم ﷺ کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے عصر کی نماز ادا فرمائی، تو ایک شخص (نفل) نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا تو اس سے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ، کیونکہ اہلِ کتاب اسی وجہ سے ہلاک ہوئے کہ ان کی نمازوں کے درمیان کوئی امتیازی فاصلہ نہیں ہوتا تھا،“ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «أَحْسَنَ ابْنُ الْخَطَّابِ» ”ابنِ خطاب نے بہت خوب اور درست بات کہی ہے۔“