مسند أبي يعلى الموصلي
مسند تميم الداري— تمیم الداری کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ باب: تمیم الداری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7165
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الرَّجُلِ يُسْلِمُ عَلَى يَدَيِ الرَّجُلِ . قَالَ : هُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِمَحْيَاهُ وَمَمَاتِهِ .
ترجمہ
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا جو کسی (دوسرے) شخص کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتا ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ (جس کے ہاتھ پر اس نے اسلام قبول کیا) اس کی زندگی اور موت (کے معاملات) میں دیگر تمام لوگوں کی نسبت سب سے زیادہ حق دار ہے۔“