مسند أبي يعلى الموصلي
مسند تميم الداري— تمیم الداری کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ باب: تمیم الداری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7164
مُسْنَدُ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « إِنَّمَا الدِّينُ النَّصِيحَةُ ، إِنَّمَا الدِّينُ النَّصِيحَةُ ، إِنَّمَا الدِّينُ النَّصِيحَةُ » قَالُوا : لِمَنْ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : « لِلهِ وَلِرَسُولِهِ ، وَلِكِتَابِهِ ، وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ » .
ترجمہ
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”دین تو سراسر خیر خواہی کا نام ہے، دین تو سراسر خیر خواہی کا نام ہے، دین تو سراسر خیر خواہی کا نام ہے“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! (یہ خیر خواہی) کس کے لیے ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کے لیے، اس کے رسول کے لیے، اس کی کتاب کے لیے، مسلمانوں کے ائمہ کے لیے اور تمام عام مسلمانوں کے لیے“۔