مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 705
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ مُصْعَبٍ قَالَ : سَأَلْتُ أَبِي سَعْدًا فَقُلْتُ : يَا أَبَهْ : الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلاتِهِمْ سَاهُونَ أَسَهْوُ أَحَدِنَا فِي صَلَاتِهِ ، حَدِيثُ نَفْسِهِ ؟ قَالَ سَعْدٌ : أَوَلَيْسَ كُلُّنَا يَفْعَلُ ذَلِكَ ؟ وَلَكِنَّ السَّاهِيَ عَنْ صَلَاتِهِ : الَّذِي يُصَلِّيهَا لِغَيْرِ وَقْتِهَا ، فَذَلِكَ السَّاهِي عَنْهَا . قَالَ مُصْعَبٌ مَرَّةً أُخْرَى : « تَرْكُهُ الصَّلَاةَ فِي مَوَاقِيتِهَا » .
ترجمہ
مصعب بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”ابا جان! ﴿الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ﴾ (جو اپنی نماز سے غافل ہیں)، کیا اس سے مراد ہم میں سے کسی کا نماز میں اپنے دل میں باتیں سوچنا ہے؟“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا ہم سب ایسا نہیں کرتے؟ بلکہ اپنی نماز سے غافل وہ شخص ہے جو اسے اس کے وقت کے علاوہ (بے وقت) پڑھتا ہے، یہی اس سے غافل ہے۔“ مصعب رحمہ اللہ نے ایک اور موقع پر یوں کہا: ”(اس سے مراد) نماز کو اس کے مقررہ اوقات میں ادا نہ کرنا ہے۔“