❮
❯
حدیث نمبر: 704
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتَاهُ، أَرَأَيْتَ قَوْلَهُ {الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ} [الماعون: 5] أَيُّنَا لَا يَسْهُو؟ أَيُّنَا لَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ؟ قَالَ: «لَيْسَ ذَاكَ، إِنَّمَا هُوَ إِضَاعَةُ الْوَقْتِ، يَلْهُو حَتَّى يَضِيعَ الْوَقْتُ»
ترجمہ

مصعب بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ) سے عرض کیا: ”ابا جان! اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ﴾ (جو اپنی نماز سے غافل ہیں) کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ ہم میں سے کون ہے جسے بھول نہ ہوتی ہو اور کون ہے جس کے دل میں (نماز کے دوران) خیالات نہ آتے ہوں؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس سے یہ مراد نہیں، بلکہ اس سے مراد نماز کا وقت ضائع کرنا ہے کہ آدمی کھیل کود میں لگا رہے یہاں تک کہ نماز کا وقت ہی نکل جائے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند سعد بن أبي وقاص / حدیث: 704
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه الطبرى في "تفسيره" [24/ 630 - 631/ طبعة الرسالة]، والبيهقى في "سننه" [2981]، والمروزى في "تعظيم قدر الصلاة" [1/ رقم 43]، وأبو الحسن الحربى في "الفوائد المنتقاة" [رقم 10] وآدم بن أبى إياس في زياداته على "تفسير ورقاء" [2/ 786/ الطبعة العلمية]، وجماعة، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 699»