مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 706
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ الْجَرْمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ : حَدَّثْتُ أَبَا بَكْرَةَ ، قُلْتُ :
سَمِعْتُ سَعْدًا ، يَقُولُ : سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ ، وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ فِي الْإِسْلَامِ ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ ، فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ » . قَالَ : وَأَنَا سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ترجمہ
ابو عثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: ”میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے محفوظ کیا کہ محمد ﷺ نے فرمایا: جس نے اسلام لانے کے بعد جانتے بوجھتے اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ ظاہر کیا تو اس پر جنت حرام ہے۔“ (یہ سن کر سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”اور میں نے بھی یہ بات اپنے کانوں سے سنی اور میرے دل نے اسے محمد ﷺ سے محفوظ کیا ہے۔“