مسند أبي يعلى الموصلي
حديث حفصة أم المؤمنين رضي الله عنها— حفصہ کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ حَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا باب: حفصہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ شَبِيبٍ بَغْدَادِيٌّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ، عَنْ حَفْصَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَدْخُلَ النَّارَ أَحَدٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ»، قَالَتْ: فَقُلْتُ أَلَيْسَ اللَّهُ عز وجل يَقُولُ: {وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا} [مريم: 71]، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: " أَفَلَمْ تَسْمَعِيهِ يَقُولُ {ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا} [مريم: 72] "سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں قوی امید رکھتا ہوں کہ «إِنْ شَاءَ اللَّهُ» ”اگر اللہ نے چاہا“ تو ان لوگوں میں سے کوئی بھی دوزخ کی آگ میں داخل نہیں ہوگا جنہوں نے غزوہ بدر اور صلح حدیبیہ میں شرکت کی تھی“، تو میں نے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول!) کیا اللہ عزوجل یہ نہیں فرماتا: ﴿وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا﴾ ”اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو اس (جہنم) پر وارد ہونے والا نہ ہو، یہ آپ کے رب کے ذمہ ایک لازمی اور طے شدہ فیصلہ ہے“، تو اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ (اگلا) ارشاد نہیں سنا: ﴿ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا﴾ ”پھر ہم ان لوگوں کو نجات عطا فرمائیں گے جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا اور ظالموں کو اس (جہنم) میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے“۔“