مسند أبي يعلى الموصلي
حديث حفصة أم المؤمنين رضي الله عنها— حفصہ کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ حَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا باب: حفصہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَزَّازُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ ، سَمِعَ جَدَّهُ يَقُولُ : حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ ، أَنَّهُ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَيَؤُمَّنَّ هَذَا الْبَيْتَ جَيْشٌ يَغْزُونَهُ ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ خُسِفَ بِأَوْسَطِهِمْ ، فَنَادَى أَوَّلُهُمْ وَآخِرُهُمْ فَيُخْسَفُ بِهِمْ جَمِيعًا ، فَلَا يَنْجُو إِلَّا الشَّرِيدُ الَّذِي يُخْبِرُ عَنْهُمْ . قَالَ سُفْيَانُ : فَقَامَ إِلَى أُمَيَّةَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : أَشْهَدُ عَلَيْكَ مَا كَذَبْتَ عَلَى جَدِّكَ ، وَأَشْهَدُ عَلَى جَدِّكَ أَنَّهُ لَمْ يَكْذِبْ عَلَى حَفْصَةَ ، وَأَشْهَدُ عَلَى حَفْصَةَ أَنَّهَا لَمْ تَكْذِبْ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً ایک لشکر اس گھر (بیت اللہ) پر چڑھائی کے ارادے سے آئے گا، یہاں تک کہ جب وہ زمین کے ایک چٹیل میدان (بیداء) میں پہنچیں گے تو ان کے درمیانی حصے کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، پھر ان کے اگلے اور پچھلے ایک دوسرے کو پکاریں گے تو ان سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا اور ان میں سے سوائے ایک بھاگ نکلنے والے کے کوئی نہیں بچے گا جو لوگوں کو ان کی خبر دے گا۔“ سفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امیہ بن صفوان رحمہ اللہ کے پاس ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے دادا سے جھوٹ منسوب نہیں کیا، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے دادا نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا پر جھوٹ نہیں باندھا، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ پر ہرگز جھوٹ نہیں باندھا۔“