مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7005
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوْنٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ : تَوَضَّؤُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ ، قَالَ : فَأَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَسَأَلَهَا ، فَقَالَتْ : نَهَسَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدِي كَتِفًا ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً .
ترجمہ
عبداللہ بن شداد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”آگ کی چھوئی ہوئی (پکی ہوئی) چیز کھانے سے وضو کیا کرو“، (راوی کہتے ہیں کہ) پھر مروان نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی طرف قاصد بھیج کر ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے میرے ہاں (بکری کے) شانے کا گوشت تناول فرمایا، پھر آپ ﷺ نماز کے لیے تشریف لے گئے اور پانی کو ہاتھ تک نہ لگایا (یعنی کھانا کھانے کے بعد دوبارہ وضو نہیں فرمایا)۔“