مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7004
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَتْهُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ ، قَالَ : إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ ، فَقُلْتُ : فَضَحْتِ النِّسَاءَ ، وَهَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَرِبَتْ يَمِينُكِ ، فَفِيمَ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا إِذًا .
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض کی کہ اس عورت کے بارے میں کیا حکم ہے جو خواب میں وہی کچھ دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب وہ پانی (منی کی رطوبت) دیکھ لے تو اسے غسل کرنا چاہیے“، اس پر میں نے (تعجب سے) کہا: آپ نے تو عورتوں کو رسوا کر دیا، کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «تَرِبَتْ يَمِينُكِ» ”تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں، (اگر ایسا نہیں ہے) تو پھر اس کا بچہ اس کی مشابہت کیسے اختیار کرتا ہے!“