❮
❯
حدیث نمبر: 7003
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، دَخَلَ عَلَيْهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ : يَا أُمَّهْ ، قَدْ خِفْتُ أَنْ يُهْلِكَنِي كَثْرَةُ مَالِي ، أَنَا أَكْثَرُ قُرَيْشٍ مَالًا ، قَالَتْ : يَا بُنَيَّ أَنْفِقْ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ مِنْ أَصْحَابِي مَنْ لَمْ يَرَنِي بَعْدَ أَنْ أُفَارِقَهُ ، فَخَرَجَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَلَقِيَ عُمَرَ فَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ ، فَجَاءَ عُمَرُ فَدَخَلَ عَلَيْهَا ، فَقَالَ : بِاللهِ مِنْهُمْ أَنَا ؟ قَالَتْ : لَا ، وَلَنْ أُبَرِّئَ أَحَدًا بَعْدَكَ .
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے میری ماں! مجھے اندیشہ ہے کہ مال کی کثرت مجھے ہلاک نہ کر دے، میں قریش میں سب سے زیادہ مالدار شخص ہوں“، انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! اللہ کی راہ میں خوب خرچ کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ «إِنَّ مِنْ أَصْحَابِي مَنْ لَمْ يَرَنِي بَعْدَ أَنْ أُفَارِقَهُ» ”بیشک میرے صحابہ میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو میری جدائی (وفات) کے بعد مجھے (دوبارہ) نہیں دیکھ سکیں گے““۔ پھر سیدنا عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ وہاں سے نکلے تو ان کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے انہیں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی بتائی ہوئی بات کی خبر دی، یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں، اور میں آپ کے بعد اب کسی کی براءت (پاکیزگی) بیان نہیں کروں گی“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 7003
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 25950، 26154، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14448، 14449، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2127، 3379/1، 7542/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6967»