مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الرُّقَادِ ، حَدَّثَنِي زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ كَئِيبٌ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا لِي أَرَاكَ كَئِيبًا ؟ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَمٍّ لِيَ الْبَارِحَةَ ، فُلَانٍ ، وَهُوَ يَكِيدُ بِنَفْسِهِ ، قَالَ : فَهَلَّا لَقَّنْتَهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ؟ قَالَ : قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : فَقَالَهَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ هِيَ لِلْأَحْيَاءِ ؟ قَالَ : هِيَ أَهْدَمُ لِذُنُوبِهِمْ ، هِيَ أَهْدَمُ لِذُنُوبِهِمْ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ وہ بہت غمگین تھے، تو نبی کریم ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”کیا بات ہے میں تمہیں رنجیدہ دیکھ رہا ہوں؟“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں گزشتہ رات اپنے ایک چچا زاد کے پاس تھا جو نزع کی حالت میں اپنی جان دے رہا تھا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے اسے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کی تلقین نہیں کی تھی؟“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے تلقین کی تھی، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تو کیا اس نے یہ کلمہ کہہ لیا تھا؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! زندوں کے لیے اس کلمے کی کیا فضیلت ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ کلمہ ان کے گناہوں کو سب سے زیادہ مٹانے والا ہے، یہ ان کے گناہوں کو سب سے زیادہ مٹانے والا ہے۔“