مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « إِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ ، كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ حَرَمَهُ ، لَا يُقْطَعُ عِضَاهُهَا ، وَلَا يُقْتَلُ صَيْدُهَا ، وَلَا يَخْرُجُ عَنْهَا أَحَدٌ رَغْبَةً عَنْهَا إِلَّا أَبْدَلَهَا اللهُ خَيْرًا مِنْهُ . وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ، وَلَا يُرِيدُهُمْ أَحَدٌ بِسُوءٍ إِلَّا أَذَابَهُ اللهُ تَعَالَى ذَوْبَ الرَّصَاصِ فِي النَّارِ ، وَذَوْبَ الْمِلْحِ فِي الْمَاءِ » .
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں مدینہ کے دونوں سیاہ پتھریلے میدانوں کے درمیانی علاقے کو اسی طرح حرم قرار دیتا ہوں جس طرح سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنے حرم کو محترم قرار دیا تھا، نہ اس کے کانٹے دار درخت کاٹے جائیں اور نہ اس کے شکار کو مارا جائے، اور جو کوئی بھی مدینہ سے بے رغبتی کرتے ہوئے اسے چھوڑ کر جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں مدینہ کو اس سے بہتر شخص عطا فرما دے گا، اور مدینہ ان کے لیے بہتر ہے اگر وہ جانتے ہوں، اور جو شخص بھی اہل مدینہ کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے گا اللہ تعالیٰ اسے اس طرح پگھلا دے گا جیسے سیسہ آگ میں پگھلتا ہے اور جیسے نمک پانی میں گھل جاتا ہے۔“