مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 697
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ الْمَدَنِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ عَائِذٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى الصَّلَاةِ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي ، فَقَالَ حِينَ انْتَهَى إِلَى الصَّفِّ : اللَّهُمَّ آتِنِي أَفْضَلَ مَا تُؤْتِي عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ ، قَالَ : فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ قَالَ : « مَنِ الْمُتَكَلِّمُ آنِفًا ؟ » قَالَ الرَّجُلُ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : « إِذًا يُعْقَرَ جَوَادُكَ ، وَتُسْتَشْهَدُ فِي سَبِيلِ اللهِ » .
ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نماز کے لیے حاضر ہوا جبکہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھا رہے تھے، جب وہ صف میں پہنچا تو اس نے یہ دعا مانگی: «اللَّهُمَّ آتِنِي أَفْضَلَ مَا تُؤْتِي عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ» ”اے اللہ! مجھے وہ بہترین چیز عطا فرما جو تو اپنے نیک بندوں کو عطا فرماتا ہے“، راوی بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا: ”ابھی کس نے کلام کیا تھا؟“ اس شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تب تو (میدانِ جنگ میں) تمہارا گھوڑا مارا جائے گا اور تمہیں اللہ کی راہ میں شہادت نصیب ہوگی۔“