مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 696
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَخَذَ أَبِي مِنَ الْخُمْسِ سَيْفًا، فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم، فَقَالَ: هَبْ هَذَا لِي، فَأَبَى، فَأَنْزَلَ اللَّهُ {يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ} [الأنفال: 1]ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مالِ غنیمت کے پانچویں حصے (خمس) میں سے ایک تلوار لی اور اسے لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے، پھر عرض کی: ”یہ تلوار مجھے عطا فرما دیں“، مگر آپ ﷺ نے اس سے انکار فرما دیا، تب اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیتِ کریمہ نازل فرمائی: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ﴾ ”وہ آپ سے غنیمتوں کے متعلق سوال کرتے ہیں، کہہ دیجیے کہ غنیمتیں اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کے لیے ہیں“۔