مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند الزبير بن العوام— الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ باب: الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 676
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ حَاطِبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ} [التكاثر: 8]، قَالَ الزُّبَيْرُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَيُّ نَعِيمٍ نَحْنُ فِيهِ، وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ؟ قَالَ: «إِنَّهُ سَيَكُونُ»ترجمہ
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت مبارکہ ﴿لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ﴾ ”پھر تم سے اس دن (اللہ کی عطا کردہ) نعمتوں کے بارے میں ضرور سوال کیا جائے گا“ نازل ہوئی تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم کن نعمتوں کے درمیان زندگی گزار رہے ہیں جن کے متعلق بازپرس ہوگی؟ جبکہ (ہمارا حال یہ ہے کہ) ہماری غذا تو محض دو سیاہ چیزیں یعنی کھجور اور پانی ہی ہیں“، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً عنقریب وہ نعمتیں تمہیں میسر آ جائیں گی“۔