مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند الزبير بن العوام— الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ باب: الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 677
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللهِ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلِمَةَ ، عَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُنَا وَيُذَكِّرُنَا بِأَيَّامِ اللهِ ، حَتَّى يُعْرَفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ ، كَأَنَّهُ مُنْذِرُ جَيْشٍ ، يَقُولُ : صَبَّحَكُمُ الْأَمْرُ غُدْوَةً ، قَالَ : وَكَانَ إِذَا كَانَ حَدِيثَ عَهْدٍ بِجِبْرِيلَ لَمْ يَتَبَسَّمْ ضَاحِكًا حَتَّى يُرْفَعَ عَنْهُ .
ترجمہ
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ ہمیں خطبہ ارشاد فرماتے اور ہمیں اللہ کے ایام (اس کے احسانات اور تاریخی وقائع) یاد دلاتے تھے، یہاں تک کہ اس کیفیت کا اثر آپ ﷺ کے رخِ انور پر صاف پہچانا جاتا تھا، آپ ﷺ (وعظ و ارشاد کے وقت) ایسے معلوم ہوتے گویا کسی لشکر کو (دشمن کی آمد سے) خبردار کرنے والے سالار ہوں جو کہہ رہا ہو: ”تم پر صبح ہی صبح (دشمن یا مصیبت) آپہنچی ہے“، اور راوی بیان کرتے ہیں کہ جب آپ ﷺ کا جبریل علیہ السلام (کی وحی) سے تازہ عہد ہوتا تو جب تک وہ (وحی کی مخصوص) کیفیت آپ ﷺ سے ہٹ نہ جاتی، آپ ﷺ تبسم فرماتے ہوئے نہیں ہنستے تھے۔“