مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند الزبير بن العوام— الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ باب: الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 675
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « لَأَنْ يَأْخُذَ أَحَدُكُمْ أَحْبُلَهُ ثُمَّ يَأْتِيَ الْجَبَلَ فَيَأْتِيَ بِحُزْمَةٍ مِنْ حَطَبٍ عَلَى ظَهْرِهِ ، فَيَبِيعَهَا ، فَيَسْتَغْنِيَ بِثَمَنِهَا ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ ، أَعْطَوْهُ أَوْ مَنَعُوهُ » .
ترجمہ
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنی رسیاں اٹھائے، پھر پہاڑ کا رخ کرے اور لکڑیوں کا گٹھا اپنی پیٹھ پر لاد کر لائے، پھر اسے فروخت کرے اور اس کی قیمت کے ذریعے (اپنی حاجت پوری کر کے) لوگوں سے بے نیاز ہو جائے، تو یہ اس کے لیے اس بات سے کہیں بہتر ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے دستِ سوال دراز کرے، اب وہ اسے کچھ دیں یا محروم رکھیں۔“