مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الفضل بن العباس رحمه الله— الفضل بن العباس کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ رَحِمَهُ اللَّهُ باب: الفضل بن العباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6738
حَدَّثَنَا هَارُونُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : الصَّلَاةُ مَثْنَى مَثْنَى ، وَتَشَهَّدُ مُسْتَقْبِلًا فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ ، وَتَضَرَّعُ وَتَخَشَّعُ وَتَسَاكَنُ ، ثُمَّ تُقْنِعُ يَدَيْكَ ، يَقُولُ : تَرْفَعُهُمَا إِلَى رَبِّكَ مُسْتَقْبِلًا بِبُطُونِهِمَا وَجْهَكَ ، وَتَقُولُ : يَا رَبِّ يَا رَبِّ ، مَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَهِيَ خِدَاجٌ .
ترجمہ
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نماز دو دو رکعت ہے اور ہر دو رکعت میں تشہد ہے، نیز (نماز) سراپا عاجزی، فروتنی اور سکون و وقار اختیار کرنا ہے، پھر تم اپنے دونوں ہاتھ اٹھاؤ“ آپ ﷺ نے (اس کی وضاحت میں) فرمایا: ”تم اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے رب کی طرف اس طرح بلند کرو کہ ان کی ہتھیلیاں تمہارے چہرے کے رخ پر ہوں اور تم کہو: «يَا رَبِّ يَا رَبِّ» ”اے میرے رب! اے میرے رب!“ تو جس نے ایسا نہ کیا تو وہ (نماز) ناقص اور ادھوری ہے۔“