مسند أبي يعلى الموصلي
مسند الفضل بن العباس رحمه الله— الفضل بن العباس کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ رَحِمَهُ اللَّهُ باب: الفضل بن العباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6737
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ قَالَ : أَتَتِ امْرَأَةٌ مِنْ خَثْعَمَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ أَبِي أَدْرَكَتْهُ فَرِيضَةُ اللهِ فِي الْحَجِّ ، وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَثْبُتَ عَلَى دَابَّتِهِ ، قَالَ : فَحُجِّي عَنْ أَبِيكِ .
قَالَ مَعْمَرٌ : وَكَانَ يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ ، أَنَّهَا امْرَأَةٌ سَأَلَتْ عَنْ أُمِّهَا .
ترجمہ
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ خثعم کی ایک خاتون رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئی اور عرض گزار ہوئی: ”اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر حج کا جو فریضہ ہے وہ میرے والد پر اس بڑھاپے میں لازم ہوا ہے کہ وہ سواری پر جم کر بیٹھنے کی بھی سکت نہیں رکھتے۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے والد کی طرف سے حج ادا کرو۔“ معمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یحییٰ بن ابی اسحاق رحمہ اللہ یہ روایت کرتے تھے کہ انہوں نے سلیمان بن یسار رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ وہ خاتون دراصل اپنی والدہ کے متعلق سوال کر رہی تھیں۔