مسند أبي يعلى الموصلي
مسند العباس بن عبد المطلب رضي الله عنه— العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنِ ابْنِ كُرَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنْتُ أَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ فِي زُقَاقِ أَبِي لَهَبٍ فَقَالَ : يَا كُرَيْبُ بَلَغْنَا مَكَانَ كَذَا وَكَذَا ؟ قَالَ : أَنْتَ عِنْدَهُ الْآنَ ، فَقَالَ : حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ : بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَوْضِعِ إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ يَتَبَخْتَرُ بَيْنَ بُرْدَيْهِ وَيَنْظُرُ إِلَى عِطْفَيْهِ قَدْ أَعْجَبَتْهُ نَفْسُهُ إِذْ خَسَفَ اللهُ بِهِ الْأَرْضَ فِي هَذَا الْمَوْطِنِ ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
کریب رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا ہاتھ پکڑ کر انہیں ابولہب کی گلی میں لے جا رہا تھا، تو انہوں نے پوچھا: ”اے کریب! کیا ہم فلاں مقام تک پہنچ گئے ہیں؟“ میں نے عرض کی: ”جی ہاں، آپ اس وقت اسی جگہ پر ہیں۔“ تب انہوں نے فرمایا کہ مجھے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے بتایا، انہوں نے فرمایا: ”ایک مرتبہ میں اسی مقام پر نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھا کہ اچانک ایک شخص اپنی دو چادروں میں فخر سے لہراتا ہوا اور تکبر کی وجہ سے اپنے کندھوں کو دیکھتا ہوا آیا، وہ اپنی ذات پر بہت اتراتا پھر رہا تھا کہ اسی اثنا میں اللہ تعالیٰ نے اسے اسی جگہ زمین میں دھنسا دیا، اب وہ قیامت کے دن تک اسی میں تڑپتا اور دھنستا رہے گا۔“