مسند أبي يعلى الموصلي
مسند العباس بن عبد المطلب رضي الله عنه— العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: العباس بن عبد المطلب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَظْهَرُ الدِّينُ ، حَتَّى يُجَاوِزَ الْبِحَارَ ، وَتُخَاضُ الْبِحَارُ فِي سَبِيلِ اللهِ ، ثُمَّ يَأْتِي مِنْ بَعْدِكُمْ أَقْوَامٌ يَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ ، يَقُولُونَ : قَدْ قَرَأْنَا الْقُرْآنَ ، مَنْ أَقْرَأُ مِنَّا ؟ وَمَنْ أَفْقَهُ مِنَّا ؟ أَوْ مَنْ أَعْلَمُ مِنَّا ؟ ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : هَلْ فِي أُولَئِكَ مِنْ خَيْرٍ ؟ قَالُوا : لَا ، قَالَ : أُولَئِكَ مِنْكُمْ ، مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ ، وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ .
سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”دین (اسلام) اس قدر غالب ہوگا کہ سمندروں سے بھی پار نکل جائے گا اور اللہ کی راہ میں سمندروں کے سفر کیے جائیں گے، پھر تمہارے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو قرآن پڑھیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے قرآن پڑھ لیا ہے، اب ہم سے بڑھ کر قاری کون ہے؟ ہم سے بڑا فقیہ کون ہے؟ یا ہم سے زیادہ صاحبِ علم کون ہے؟“ پھر آپ ﷺ نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرف توجہ فرمائی اور دریافت کیا: ”کیا ان لوگوں میں کوئی خیر و بھلائی ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: نہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کا تعلق تمہی میں سے یعنی اسی امت سے ہے اور یہی لوگ جہنم کا ایندھن ہیں۔“