مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6615
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُمَيْرٍ الْمَدِينِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِيدًا الْمَقْبُرِيَّ يَقُولُ : صَلَّى بِنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، فَكَانَ يُكَبِّرُ كُلَّمَا رَفَعَ وَسَجَدَ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ، قَالَ : هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بِنَا .
ترجمہ
سعید المقبری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی، وہ جب بھی (رکوع یا سجدے سے) سر اٹھاتے اور جب سجدہ کرتے تو تکبیر کہتے تھے، پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ اسی طرح ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔“