❮
❯
حدیث نمبر: 6616
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ عِنْدِي دِينَارٌ ، قَالَ : أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ ، قَالَ : عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ ، قَالَ : أَنْفِقْهُ عَلَى امْرَأَتِكَ ، قَالَ : عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ ، قَالَ : أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ ، قَالَ : عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ ، قَالَ : أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ ، قَالَ : عِنْدِي دِينَارٌ آخَرُ ، قَالَ : أَنْتَ أَعْلَمُ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے پاس ایک دینار ہے“، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے اپنی ذات پر خرچ کرو“، اس نے عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنی اہلیہ پر خرچ کرو“، اس نے عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنی اولاد پر خرچ کرو“، اس نے عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کرو“، اس نے (پھر) عرض کی: ”میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے“، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اب تم خود ہی بہتر جانتے ہو (کہ اسے کہاں صرف کرنا ہے)“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6616
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2535، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1691، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1554، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8503، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2549، 9446، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8490، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6585»