مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6614
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي ، وَسَعِيدًا يُحَدِّثَانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا ، يَفُكُّهُ الْعَدْلُ أَوْ يُوبِقُهُ الْجَوْرُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی ایسا شخص جو دس افراد کا بھی امیر (ذمہ دار) رہا ہو، اسے قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ وہ طوق و سلاسل میں جکڑا ہوا ہوگا، پھر اس کا عدل و انصاف اسے اس بندھن سے خلاصی دلائے گا یا اس کا ظلم و جور اسے ہلاکت و بربادی میں ڈال دے گا۔“