مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللهِ أَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، فَمَكَثَ هُنَيَّةً كَأَنَّهُ سَمِعَ شَيْئًا ، فَقَالَ : أَيْنَ السَّائِلُ آنِفًا ؟ فَقَامَ الرَّجُلُ ، فَقَالَ : مَاذَا قُلْتَ ؟ قَالَ : قُلْتُ : أَرَأَيْتَ مَنْ جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَقُتِلَ ، أَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ ؟ قُلْتَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَقَالَ : إِنَّ جِبْرِيلَ نَبَّأَنِي ذَلِكَ ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ عَلَيْهِ دَيْنٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! جو شخص اللہ کی راہ میں قتال کرے، کیا وہ جنت میں داخل ہوگا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں“، پھر آپ ﷺ تھوڑی دیر ٹھہرے رہے گویا کہ آپ ﷺ نے کچھ (وحی) سنی ہو، پھر دریافت فرمایا: ”ابھی تھوڑی دیر پہلے سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ وہ شخص کھڑا ہوا تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے کیا کہا تھا؟“ اس نے عرض کی: میں نے عرض کیا تھا کہ آپ کا کیا خیال ہے اگر کوئی شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرے اور شہید کر دیا جائے، تو کیا وہ جنت میں داخل ہوگا؟ آپ نے فرمایا تھا: ”ہاں“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً جبرائیل (علیہ السلام) نے ابھی مجھے یہ اطلاع دی ہے کہ وہ جنت میں جائے گا، بجز اس صورت کے کہ اس کے ذمے کوئی قرض ہو۔“