مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6603
وَبِإِسْنَادِهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَجْلِسُوا فِي الصُّعُدَاتِ وَلَا فِي الْأَفْنِيَةِ . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَا نَسْتَطِيعُ ذَلِكَ ، قَالَ : إِمَّا لَا فَأَعْطُوهَا حَقَّهَا ، قَالُوا : يَا نَبِيَّ اللهِ ، وَمَا حَقُّهَا ؟ قَالَ : رَدُّ التَّحِيَّةِ ، وَغَضُّ الْبَصَرِ ، وَتَشْمِيتُ الْعَاطِسِ ، وَإِرْشَادُ السَّبِيلِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم راستوں اور (گھروں کے سامنے والے) کھلے صحنوں میں بیٹھنے سے پرہیز کرو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمارے لیے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم نہیں مانتے اور وہاں بیٹھنا ہی ہے تو پھر راستے کا حق ادا کرو۔“ انہوں نے دریافت کیا: ”اے اللہ کے نبی ﷺ! راستے کا حق کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سلام کا جواب دینا، نگاہیں نیچی رکھنا، چھینکنے والے کی دعا کا جواب دینا اور (بھٹکے ہوئے کو) راستہ دکھانا۔“