❮
❯
حدیث نمبر: 6499
وَبِإِسْنَادِهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أَتَدْرُونَ مَنِ الْمُفْلِسُ ؟ قَالُوا : الْمُفْلِسُ فِينَا مَنْ لَا دِرْهَمَ لَهُ وَلَا مَتَاعَ ، فَقَالَ : إِنَّ الْمُفْلِسَ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِصَلَاةٍ وَصِيَامٍ وَزَكَاةٍ ، وَيَأْتِي قَدْ شَتَمَ هَذَا ، وَقَذَفَ هَذَا ، وَأَكَلَ مَالَ هَذَا ، وَسَفَكَ دَمَ هَذَا ، وَضَرَبَ هَذَا ، فَيُقْضَى هَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ ، وَهَذَا مِنْ حَسَنَاتِهِ ، فَإِنْ فَنِيَتْ حَسَنَاتُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْضَى مَا عَلَيْهِ ، أُخِذَتْ مِنْ خَطَايَاهُمْ فَطُرِحَتْ عَلَيْهِ ، ثُمَّ طُرِحَ فِي النَّارِ .
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ ہمارے نزدیک مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ نقدی ہو اور نہ ہی کوئی مال و متاع، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا (حقیقی) مفلس وہ شخص ہے جو قیامت کے دن نماز، روزہ اور زکوٰۃ (جیسی نیکیاں) لے کر آئے گا، لیکن وہ اس حال میں آئے گا کہ اس نے کسی کو گالی دی ہوگی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا اور کسی کو مارا پیٹا ہوگا، چنانچہ ان (مظلوموں) کو اس کی نیکیاں دے دی جائیں گی، پھر اگر دوسروں کے حقوق کی ادائیگی سے پہلے اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں تو ان کے گناہ لے کر اس پر ڈال دیے جائیں گے اور پھر اسے آگ میں پھینک دیا جائے گا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6499
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه إسماعيل بن جعفر في "حديثه" [263]، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6468»