مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
وَبِإِسْنَادِهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا تَطْلُعُ الشَّمْسُ وَلَا تَغْرُبُ عَلَى يَوْمٍ أَفْضَلَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ ، وَمَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا وَهِيَ تَفْزَعُ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ إِلَّا هَذَيْنِ الثَّقَلَيْنِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ ، عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَكَانِ يَكْتُبَانِ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ ، فَكَرَجُلٍ قَدَّمَ بَدَنَةً ، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ بَقَرَةً ، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ شَاةً ، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ طَائِرًا ، وَكَرَجُلٍ قَدَّمَ بَيْضَةً ، فَإِذَا قَعَدَ الْإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سورج کسی ایسے دن پر طلوع یا غروب نہیں ہوتا جو جمعہ کے دن سے افضل ہو، اور جن و انس کے علاوہ کائنات کا ہر جاندار جمعہ کے دن (قیامت کے اندیشے سے) خوفزدہ رہتا ہے، مسجد کے ہر دروازے پر دو فرشتے متعین ہوتے ہیں جو پہلے آنے والے کی ترتیب سے اندراج کرتے ہیں؛ (سب سے پہلے آنے والے کی فضیلت) اس شخص کی طرح ہے جس نے اونٹ کا صدقہ پیش کیا، پھر اس کی مانند جس نے گائے کا صدقہ دیا، پھر اس کی طرح جس نے بکری کا صدقہ دیا، پھر اس کی طرح جس نے پرندے کا صدقہ دیا اور پھر اس کی طرح جس نے انڈے کا صدقہ پیش کیا، پھر جب امام (خطبہ کے لیے) بیٹھ جاتا ہے تو وہ اعمال نامے لپیٹ دیے جاتے ہیں۔“