❮
❯
حدیث نمبر: 6497
وَبِإِسْنَادِهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلَاةِ ، فَلَا تَأْتُوهَا وَأَنْتُمْ تَسْعَوْنَ ، ائْتُوهَا وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ ، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا ، وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا ، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا كَانَ يَعْمِدُ إِلَى الصَّلَاةِ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو تم دوڑتے ہوئے نماز کی طرف نہ آؤ، بلکہ تم پر سکینت اور وقار لازم ہے، چنانچہ نماز کا جو حصہ تمہیں (امام کے ساتھ) مل جائے اسے پڑھ لو اور جو تم سے رہ جائے اسے پورا کر لیا کرو، کیونکہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز کا ارادہ کر کے چلتا ہے تو وہ (گویا) نماز ہی کی حالت میں ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6497
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه إسماعيل بن جعفر في "حديثه" [رقم 254]، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6466»