❮
❯
حدیث نمبر: 643
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَالِمٍ الْمَكِّيِّ : أَنَّ أَعْرَابِيًّا قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ بِحَلُوبَةٍ لِي ، فَنَزَلْتُ عَلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، فَقُلْتُ : إِنَّهُ لَا عِلْمَ لِي بِأَهْلِ السُّوقِ ، فَلَوْ بِعْتَ لِي ، فَقَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، وَلَكِنِ اذْهَبْ إِلَى السُّوقِ فَانْظُرْ مَنْ يُبَايِعُكَ فَشَاوِرْنِي حَتَّى آمُرَكَ أَوْ أَنْهَاكَ .
ترجمہ

سالم مکی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی (دیہاتی) نے بیان کیا کہ میں اپنے دودھ دینے والے جانور لے کر مدینہ منورہ حاضر ہوا اور سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس قیام کیا، میں نے ان سے عرض کی کہ مجھے بازار کے لوگوں (کے احوال اور ریٹ) کا علم نہیں ہے، لہٰذا اگر آپ میرے لیے یہ مال فروخت کر دیں تو بہتر ہوگا؛ اس پر سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک نبی کریم ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال فروخت کرے، البتہ تم خود بازار جاؤ اور دیکھو کہ کون تم سے خرید و فروخت کا معاملہ کرتا ہے، پھر مجھ سے مشورہ کر لینا یہاں تک کہ میں تمہیں (سودا کرنے کا) حکم دوں یا تمہیں اس سے روک دوں۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند طلحة بن عبيد الله / حدیث: 643
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3441، وأخرجه فتح الباري برقم: 2049، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 10017، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 638»