❮
❯
حدیث نمبر: 642
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْقَنَّادُ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أُمِّهِ سُعْدَى الْمُرِّيَّةِ ، قَالَتْ : مَرَّ عُمَرُ ، بِطَلْحَةَ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : « مَا لِي أَرَاكَ مُكْتَئِبًا ؟ أَيَسُوؤُكَ إِمْرَةُ ابْنِ عَمِّكَ ؟ قَالَ : لَا ، وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَا يَقُولُهَا عِنْدَ مَوْتِهِ إِلَّا كَانَتْ نُورًا لِصَحِيفَتِهِ ، وَإِنَّ جَسَدَهُ وَرُوحَهُ لَيَجِدَانِ لَهَا رَوْحًا عِنْدَ الْمَوْتِ » فَقَالَ : أَنَا أَعْلَمُهَا ، هِيَ الَّتِي أَرَادَ عَلَيْهَا عَمَّهُ ، وَلَوْ عَلِمَ أَنَّ شَيْئًا أَنْجَى لَهُ مِنْهَا لَأَمَرَهُ » .
ترجمہ

یحییٰ بن طلحہ رحمہ اللہ اپنی والدہ سیدہ سعدیٰ المریہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کی وفاتِ حسرت آیات کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا گزر سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو انہوں نے دریافت کیا: ”کیا سبب ہے کہ میں آپ کو نہایت غمگین دیکھ رہا ہوں؟ کیا آپ کو اپنے چچا زاد کی امارت ناگوار گزری ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں، (بات یہ نہیں) بلکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ”میں یقیناً ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ جو شخص بھی اپنی موت کے وقت اسے زبان پر لائے گا تو وہ اس کے نامۂ اعمال کے لیے نور ثابت ہوگا، اور اس کا جسم اور اس کی روح موت کی سختی کے وقت اس کی بدولت راحت و تسکین پائیں گے۔“ (افسوس کہ میں وہ کلمہ نہ پوچھ سکا) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس کلمے کو جانتا ہوں، یہ وہی کلمہ ہے جس کی قبولیت کا مطالبہ آپ ﷺ نے اپنے چچا سے (ان کی وفات کے وقت) کیا تھا، اور اگر آپ ﷺ کے علم میں ان کی نجات کے لیے اس کلمے سے بڑھ کر کوئی اور چیز ہوتی تو آپ ﷺ یقیناً انہیں اسی کا حکم دیتے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند طلحة بن عبيد الله / حدیث: 642
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3795، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1387، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 205، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11166، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 637»