مسند أبي يعلى الموصلي
مسند طلحة بن عبيد الله— طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ باب: طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ حَيَّانَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ الْحَرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ سُعْدَى امْرَأَةِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ طَلْحَةَ ، أَنَّهُ قَالَ : سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَلِمَةً لَمْ أَسْأَلْهُ عَنْهَا حَتَّى مَاتَ ، أَوْ قُبِضَ قَالَ : إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَا يَقُولُهَا رَجُلٌ عِنْدَ مَوْتِهِ إِلَّا كَانَتْ لَهُ نُورًا فِي صَحِيفَتِهِ ، وَإِنَّ رُوحَهُ وَجَسَدَهُ لَيَجِدَانِ لَهَا رَاحَةً عِنْدَ الْمَوْتِ فَقَالَ عُمَرُ : إِنِّي لَأَعْلَمُهَا ، هِيَ الْكَلِمَةُ الَّتِي أَرَادَ عَلَيْهَا عَمَّهُ ، لَا أُرَاهَا إِلَّا إِيَّاهَا .
سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے ایک ایسا کلمہ سنا تھا جس کے بارے میں میں آپ ﷺ کے وصال تک دریافت نہ کر سکا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا تھا: «إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَا يَقُولُهَا رَجُلٌ عِنْدَ مَوْتِهِ إِلَّا كَانَتْ لَهُ نُورًا فِي صَحِيفَتِهِ، وَإِنَّ رُوحَهُ وَجَسَدَهُ لَيَجِدَانِ لَهَا رَاحَةً عِنْدَ الْمَوْتِ» ”میں یقیناً ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں جسے کوئی بھی شخص اپنی موت کے وقت ادا کرے تو وہ اس کے نامہ اعمال میں نور بن جاتا ہے، اور موت کے وقت اس کی روح اور بدن اس کلمہ کی برکت سے راحت پاتے ہیں۔“ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس کلمے کو جانتا ہوں، یہ وہی کلمہ ہے جس کا مطالبہ آپ ﷺ نے اپنے چچا سے (ان کی وفات کے وقت) کیا تھا، اور میرا گمان یہی ہے کہ یہ اس کے سوا کچھ اور نہیں ہے۔““