مسند أبي يعلى الموصلي
مسند طلحة بن عبيد الله— طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ باب: طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ ، يَقُولُ لِطَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ : مَا لِي أَرَاكَ شَعِثْتَ وَاغْبَرَرْتَ مُذْ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَلَّهُ أَنَّ مَا بِكَ إِمَارَةُ ابْنِ عَمِّكَ ؟ قَالَ : فَقَالَ : مَعَاذَ اللهِ ، إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ : « إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَا يَقُولُهَا رَجُلٌ يَحْضُرُهُ الْمَوْتُ إِلَّا وَجَدَ رُوحَهُ لَهَا رَوْحًا حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ جَسَدِهِ ، وَكَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ » ، فَلَمْ أَسْأَلْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهَا ، وَلَمْ يُخْبِرْنِي بِهَا ، فَذَاكَ الَّذِي دَخَلَنِي ، قَالَ عُمَرُ : فَأَنَا أَعْلَمُهَا ، قَالَ : فَلِلَّهِ الْحَمْدُ ، فَمَا هِيَ ؟ قَالَ : الْكَلِمَةُ الَّتِي قَالَهَا لِعَمِّهِ ، قَالَ : صَدَقْتَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”آخر کیا وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد سے میں آپ کو اس قدر پریشان حال اور گرد آلود دیکھ رہا ہوں؟ شاید آپ کو اپنے چچا زاد بھائی کی امارت پر کوئی ملال ہے؟“ وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: «مَعَاذَ اللَّهِ» ”اللہ کی پناہ! (ایسی بات ہرگز نہیں) بلکہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ ”میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ جو آدمی بھی اپنی موت کے وقت اسے کہے گا تو اس کی روح کے نکلنے تک یہ کلمہ اس کے لیے راحت و سکون کا باعث ہو گا اور قیامت کے دن اس کے لیے نور بنے گا“ لیکن میں رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق پوچھ نہ سکا اور نہ ہی آپ ﷺ نے مجھے اس کی خبر دی، پس یہی وہ بات ہے جس نے مجھے اس حال میں پہنچا دیا ہے،“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس کلمے سے واقف ہوں،“ انہوں نے کہا: ”اللہ ہی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، تو پھر وہ کلمہ کیا ہے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ وہی کلمہ ہے جو رسول اللہ ﷺ نے اپنے چچا کو پیش کیا تھا،“ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”آپ نے سچ فرمایا۔“