مسند أبي يعلى الموصلي
مسند طلحة بن عبيد الله— طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ باب: طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ - قَالَ ابْنُ دَاوُدَ : أُرَاهُ قَالَ : مَوْلًى لَنَا - عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ .
عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ قَالَ : أَتَى ثَلَاثَةُ نَفَرٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « مَنْ يَكْفِينِي هَؤُلَاءِ ؟ » فَكَفَيْتُهُمْ . فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْثًا ، فَخَرَجَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَقُتِلَ ، ثُمَّ مَكَثَ الْآخَرَانِ عِنْدِي ، ثُمَّ بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْثًا ، وَخَرَجَ الْآخَرُ فَقُتِلَ ، ثُمَّ مَكَثَ الْآخَرُ عِنْدِي ، فَمَرِضَ ، فَمَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ . قَالَ طَلْحَةُ : فَأُرِيتُهُمْ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ الَّذِي مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ كَانَ أَوَّلَهُمْ دُخُولًا الْجَنَّةَ ، وَآخِرُهُمْ دُخُولًا الَّذِي قُتِلَ أَوَّلَهُمْ ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « وَمَا أَنْكَرْتَ مِنْ هَذَا ؟ إِنَّ الْمُؤْمِنَ بِكَذَا وَكَذَا تَسْبِيحَةٍ » قَالَ ابْنُ دَاوُدَ : هَذَا مَعْنَاهُ .
سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ تین افراد رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے، تو رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کون ان کی کفالت کی ذمہ داری اٹھاتا ہے؟“ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ان کی ذمہ داری لے لی، پھر رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکر روانہ فرمایا جس میں ان میں سے ایک صاحب نکلے اور شہید ہو گئے، پھر بقیہ دو میرے پاس مقیم رہے، پھر رسول اللہ ﷺ نے ایک اور لشکر بھیجا تو ان میں سے دوسرے صاحب بھی نکلے اور وہ بھی شہید ہو گئے، پھر تیسرے صاحب میرے پاس ہی ٹھہرے رہے یہاں تک کہ وہ بیمار ہوئے اور اپنے بستر پر وفات پا گئے۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے خواب میں ان تینوں کا مشاہدہ کرایا گیا تو (میں نے دیکھا کہ) جو صاحب اپنے بستر پر فوت ہوئے تھے وہ جنت میں داخل ہونے والے پہلے شخص تھے، اور وہ صاحب جو سب سے پہلے شہید ہوئے تھے وہ جنت میں سب سے آخر میں داخل ہوئے، چنانچہ میں نے اس بات کا تذکرہ رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اس بات میں کیا عجیب پایا؟ بلاشبہ مومن اتنی اور اتنی (کثرتِ) تسبیح کی بدولت (یہ مقام حاصل کر لیتا ہے)۔“ ابن داود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ اس روایت کا مفہوم ہے۔