مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا قَدْ كُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنَ الْجَنَّةِ وَمَقْعَدُهُ مِنَ النَّارِ»، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا تَتَّكِلُ؟ قَالَ: «لَا، اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ»، ثُمَّ قَرَأَ {فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى} [الليل: 6]سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا شخص نہیں ہے مگر یہ کہ اس کا ٹھکانہ جنت میں اور اس کا ٹھکانہ جہنم میں (پہلے ہی سے) لکھا جا چکا ہے“، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا پھر ہم (اپنے لکھے ہوئے پر) بھروسہ نہ کر لیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم عمل کرتے رہو، کیونکہ ہر شخص کے لیے وہی عمل آسان کر دیا جاتا ہے (جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے)“، پھر آپ ﷺ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى﴾ ”پس جس نے (اللہ کی راہ میں) دیا اور تقویٰ اختیار کیا اور نیک بات (کلمۂ حق) کی تصدیق کی، تو ہم اسے آسانی کے راستے کے لیے سہولت عطا فرمائیں گے، اور جس نے بخل کیا اور بے نیازی برتی اور نیک بات کو جھٹلایا، تو ہم اسے تنگی (کے راستے) کے لیے سہولت دیں گے“۔