مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ بَيْنَهُمَا ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُمُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ» قَالَ: " يُقَالُ لَهُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ. فَيَقُولُونَ: حَتَّى يَجِئَ أَبَوَانَا. فَيُقَالُ لَهُمُ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَأَبَوَاكُمْ "سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کوئی سے دو مسلمان (والدین) ایسے نہیں ہیں جن کے تین بچے سنِ بلوغت کو پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہو جائیں مگر اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل و کرم کی بدولت ان (والدین) کو بھی جنت میں داخل فرما دے گا۔“ آپ ﷺ نے مزید فرمایا: ”(بروزِ قیامت) ان بچوں سے کہا جائے گا: «ادْخُلُوا الْجَنَّةَ» ”تم جنت میں داخل ہو جاؤ“، تو وہ (بچے) عرض کریں گے: «حَتَّى يَجِئَ أَبَوَانَا» ”(ہم اس وقت تک نہیں جائیں گے) جب تک ہمارے والدین بھی نہ آ جائیں“، تب ان سے کہا جائے گا: «ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَأَبَوَاكُمْ» ”تم اور تمہارے والدین سب کے سب جنت میں داخل ہو جاؤ“۔“