مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6078
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُتَلَقَّى الْجَلَبُ ، فَإِنْ تَلَقَّاهُ إِنْسَانٌ فَابْتَاعَ ، فَصَاحِبُ السِّلْعَةِ بِالْخِيَارِ إِذَا وَرَدَ السُّوقَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے تجارتی قافلوں کا منڈی پہنچنے سے پہلے آگے بڑھ کر استقبال کرنے (تاکہ راستے میں ہی ان سے سستا مال خرید لیا جائے) سے منع فرمایا، چنانچہ اگر کوئی شخص (اس ممانعت کے باوجود) آگے بڑھ کر ان سے ملے اور کوئی چیز خرید لے، تو جب سامان کا مالک منڈی پہنچے گا تو اسے (سودا برقرار رکھنے یا اسے منسوخ کرنے کا) اختیارِ فسخ حاصل ہوگا“۔