❮
❯
حدیث نمبر: 6080
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَعْظَمُ ؟
قَالَ : أَنْ تَصَدَّقَ وَأَنْتَ صَحِيحٌ شَحِيحٌ ، تَخْشَى الْفَقْرَ ، وَتَأْمُلُ الْعَيْشَ ، وَلَا تُمْهِلْ حَتَّى إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ ، قُلْتَ : لِفُلَانٍ كَذَا ، وَلِفُلَانٍ كَذَا ، وَقَدْ كَانَ لِفُلَانٍ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کون سا صدقہ (اجر و ثواب میں) سب سے عظیم ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا اس حالت میں صدقہ کرنا کہ تم تندرست ہو، مال کی حرص و ہوس رکھتے ہو، فقر و تنگدستی سے ڈرتے ہو اور بقائے زندگی کی امید رکھتے ہو؛ اور تم (صدقہ دینے میں) اس وقت تک تاخیر نہ کرو کہ جب جان حلق تک پہنچ جائے تو تم کہنے لگو کہ فلاں کے لیے اتنا مال ہے اور فلاں کے لیے اتنا، حالانکہ وہ تو اب (وارث) فلاں کا ہو ہی چکا ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6080
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1353، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1032، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2542، 3611، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7119، 7359، 9114، 9476، وأخرجه فتح الباري برقم: 1353، 2597، 5626، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2454، وأخرجه شرح السنة برقم: 1671، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6054»