مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6077
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ لِوَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ : أَنْهَاكُمْ عَنِ النَّقِيرِ ، وَالْحَنْتَمِ ، وَالدُّبَّاءِ ، وَالْمُزَفَّتِ ، وَالْمَزَادَةِ الْمَجْبُوبَةِ ، وَلَكِنِ اشْرَبْ فِي سِقَائِكَ وَأَوْكِهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے وفدِ عبد القیس سے ارشاد فرمایا: «أَنْهَاكُمْ عَنِ النَّقِيرِ، وَالْحَنْتَمِ وَالدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَالْمَزَادَةِ الْمَجْبُوبَةِ، وَلَكِنِ اشْرَبْ فِي سِقَائِكَ وَأَوْكِهِ» ”میں تمہیں لکڑی کے کریدے ہوئے برتن (نقیر)، سبز مٹکے (حنتم)، خشک کدو کے برتن (دباء)، روغنِ قیر ملے ہوئے برتن (مزفت) اور ایسے بڑے مشکیزے جس کا دہانہ کاٹ کر اسے چوڑا کر دیا گیا ہو (مزادہ مجبوبہ) کے استعمال سے منع کرتا ہوں، بلکہ تم اپنے چمڑے کے مشکیزوں میں پیا کرو اور ان کا منہ (تسمہ لگا کر) بند کر لیا کرو۔“