مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6045
حَدَّثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَنَحْنُ نَتَنَازَعُ فِي الْقَدَرِ ، فَغَضِبَ حَتَّى احْمَرَّ وَجْهُهُ ، فَكَأَنَّمَا فُقِئَ عَلَى وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا ، فَقَالَ : أَبِهَذَا أُمِرْتُمْ ؟ أَبِهَذَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ ؟ إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ لَمَّا تَنَازَعُوا فِي هَذَا الْأَمْرِ ، إِنِّي عَزَمْتُ عَلَيْكُمْ أَلَّا تَنَازَعُوا فِيهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے جبکہ ہم تقدیر کے بارے میں بحث کر رہے تھے۔ آپ ﷺ ناراض ہوئے، یہاں تک کہ آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا، گویا اس پر انار کے دانے نچوڑ دیے گئے ہوں۔ پھر آپ ﷺ نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”کیا تمہیں اسی کا حکم دیا گیا ہے؟ کیا مجھے تمہاری طرف اسی لیے بھیجا گیا ہے؟ تم سے پہلے لوگ اسی معاملے میں جھگڑنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ اس بارے میں جھگڑا نہ کرو۔“