مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5836
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ أَمْسَكَ كَلْبًا ، إِلَّا كَلْبًا ضَارِيًا ، أَوْ كَلْبَ مَاشِيَةٍ ، فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ .
فَقِيلَ لَهُ : إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : أَوْ كَلْبَ زَرْعٍ ؟ قَالَ : إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَجُلٌ زَرَّاعٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کتا پالا، سوائے شکاری کتے یا مویشیوں کی حفاظت کرنے والے کتے کے، تو اس کے اجر میں سے ہر روز دو قیراط کی کمی ہو جاتی ہے۔“ ان سے عرض کیا گیا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تو اس میں ”کھیتی باڑی کی حفاظت کرنے والے کتے“ کا اضافہ بھی کرتے ہیں؟ اس پر انہوں نے فرمایا: ”بلاشبہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کاشتکاری کرنے والے آدمی ہیں۔“