مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، وَكَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَطْنِ كَفِّهِ ، إِذَا لَبِسَهُ فِي يَدِهِ الْيُمْنَى ، فَصَنَعَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَهَبٍ ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، فَنَزَعَهُ وَقَالَ : إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ ، وَأَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَطْنِ كَفِّي فَرَمَى بِهِ ، وَقَالَ : وَاللهِ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا ، فَنَبَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَاتَمَ ، فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور جب آپ ﷺ اسے اپنے دائیں ہاتھ میں پہنتے تو اس کا نگینہ اپنی ہتھیلی کی جانب (اندر کی طرف) رکھتے تھے، چنانچہ (آپ ﷺ کی دیکھا دیکھی) لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں، پھر ایک روز رسول اللہ ﷺ منبر پر تشریف فرما ہوئے، اسے اپنی انگلی سے نکالا اور فرمایا: ”میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا اور اس کا نگینہ اپنی ہتھیلی کی جانب رکھتا تھا۔“ پھر آپ ﷺ نے اسے پھینک دیا اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں اسے اب کبھی نہیں پہنوں گا۔“ غرض رسول اللہ ﷺ نے وہ انگوٹھی پھینک دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔