مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا خَلِيفَةُ بْنُ خَيَّاطٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، حَدَّثَهُمْ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : بَيْنَمَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ ، قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، وَالْحَمْدُ لِلهِ كَثِيرًا ، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ ، قَالَ : أَيُّكُمْ صَاحِبُ الْكَلِمَاتِ ؟ فَسَكَتَ الْقَوْمُ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : أَنَا قُلْتُهَا يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا أَرَدْتُ بِهَا إِلَّا الْخَيْرَ .
فَقَالَ رَسُولُ اللهِ : فُتِحَتْ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ .
قَالَ ابْنُ عُمَرَ : فَمَا تَرَكْتُهَا مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهَا .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ نماز ادا کر رہا تھا کہ اسی دوران مجمع میں سے ایک شخص نے یہ کلمات کہے: «اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا» ”اللہ سب سے بڑا ہے، بہت زیادہ بڑائی والا، اور تمام تر تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو بہت زیادہ ہیں، اور اللہ تعالیٰ صبح و شام ہر عیب سے پاک ہے“، پس جب رسول اللہ ﷺ نماز مکمل فرما چکے تو دریافت فرمایا: ”تم میں سے ان کلمات کو کہنے والا کون ہے؟“ تو لوگ خاموش رہے، پھر ایک شخص نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے یہ کلمات کہے تھے اور میرا مقصد محض خیر و بھلائی ہی تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان کلمات کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے“، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ”جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے، اس کے بعد سے میں نے کبھی ان کلمات کو ترک نہیں کیا“۔