مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5727
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي جَمِيلَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِجَوْرٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِجَهْلٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِعَدْلٍ فَبِالْحَرِيِّ أَنْ يَنْفَلِتَ كَفَافًا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص قاضی کے منصب پر فائز ہوا اور اس نے دانستہ ظلم و ناانصافی کے ساتھ فیصلہ کیا تو وہ جہنمی ہے، اور جو قاضی بنا اور اس نے علم نہ ہونے کے باوجود نادانی و جہالت کے ساتھ فیصلہ کیا تو وہ بھی جہنمی ہے، اور جس نے قاضی بن کر عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا تو وہ اس لائق ہے کہ اس عہدے کی ذمہ داریوں سے برابر سرابر (یعنی بغیر کسی گناہ یا وبال کے) نجات پا جائے۔“